اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گورنر سندھ کی تبدیلی، ن لیگ کی کوشش، پیپلز پارٹی مان گئی

ن لیگ نے گورنر سندھ کے لئے اپنے تجویز کردہ نام پر پیپلز پارٹی کو راضی کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ جو پچھلے بہت عرصے سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے کوشاں تھی، بالآخر ان کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں۔

کامران ٹیسوری کو گورنرشپ سے ہٹایا جائے گا اور ان کی جگہ ن لیگ کے رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ن لیگ اپنی حد تک تو بہت عرصہ پہلے ہی بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر چکی تھی تاہم پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا اور اس معاملے میں ن لیگ نے بہت احتیاط سے کام لیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ناراض کیے بغیر اس نام کو فائنل کیا جاسکے۔

نامزد گورنر سندھ بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ ن لیگ سندھ کے صدر کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بہت جلد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کر کے بشیر میمن کو اس عہدے کے اختیارات دے دیں گی۔

latest urdu news