اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

معاشی اشاریوں کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی

پاکستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ، معاشی اشاریوں کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی۔

ملک میں مہنگائی کا طوفان کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اگر اعداد و شمار کی بات کی جائے تو پاکستان میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.30 اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سالانہ مہنگائی کی شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ملک میں تقریبا 23 اشیاء کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اس کے علاوہ 7 اشیائے خورد و نوش کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔

ایک ہفتے میں رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا، لہسن کی قیمت میں 3.23 ، انڈے 4.28 جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی 1.73 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ دال ماش اور دال مونگ کی قیمت بھی تقریبا 1 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

تاہم پنجاب میں پولٹری کی قیمت میں بھی استحکام دیکھنے کو ملا۔ اس حوالے سے صوبہ پنجاب کے وزیر لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مرغی کی قیمتوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس میں پنجاب حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات بھی کی گئی ہے تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

latest urdu news