اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پیرس: اولمپکس گیمز میں بڑا واقعہ، مصری ریسلر کو ہراسمنٹ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا

پیرس میں ہونے والے میگا ایونٹ اولمپکس میں شریک مصری ریسلر محمد السعید کو مقامی ہوٹل کے باہر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مصری ریسلر محمد السعید کو آج صبح پیرس میں مقامی کیفے کے سامنے سے گرفتار کیا گیا، ان کو بتایا گیا کہ ان پر خاتون نے چھونے کا الزام عائد کیا ہے۔

مصری ریسلر السعید نے ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سابقہ اولمپکس مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، مگر پیرس اولمپکس کے دوران 67 کلو ریسلنگ کے مقابلے میں وہ اپنے مدمقابل آذربائیجان کے ریسلر سے ہار گئے تھے۔

فرانسیسی پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انھوں نے مصری ریسلر کو کیفے کے باہر سے نشے کی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی شفاف طریقے سے تفتیش کی جائے گی اور اس کے مطابق ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیرس اولمپکس میں پہلے بھی ایک ایسا واقعہ دیکھنے کو ملا تھا جب خاتون انڈین ایتھلیٹ کو اپنا ذاتی آفیشل کارڈ بہن کو دینے کے الزام میں واپس انڈیا ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

latest urdu news