اوور سیز پاکستانیز پچھلے 5 ماہ سے ملک میں 3 ارب ڈالر بھیج رہے ہیں، اسٹیٹ بنک نے نمبرز جاری کر دئیے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جاری کردی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے جولائی کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں 2 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کی رقم بھیجی ہے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق یہ رقم گزشتہ برس جولائی سے 48 فیصد زائد ہیں، لیکن اس سال کے سابقہ مہینے جون کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی اعداد و شمار کے مطابق فروری میں یہ ترسیلات سوا دو ارب تک گرنے کے بعد اب تک مسلسل بڑھی ہیں۔ جبکہ مئی کے مہینے میں بھیجی گئی رقوم 3 ارب 24 کروڑ ڈالر کسی بھی مہینے میں آنے والی بلند ترین رقم تھی تاہم مارچ سے جولائی کے درمیان یہ ترسیلات 3 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔
جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 76 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ سے 44 کروڑ، یورپی یونین سے 35 کروڑ جبکہ یو ایس اے سے 30 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان میں بھیجی گئی ہیں اور آسٹریلیا سے 5 کروڑ اور کینیڈا سے 4.21 کروڑ ڈالرز کی رقوم پاکستان میں وصول کی گئی ہیں۔