سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
وادی تیراہ، سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج جہنم واصل ہوگئے، دوسری جانب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان 3 مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج سکیورٹی فورسز کی متحرک کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے خارجیوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرامید ہیں، پاک فوج بہادری اور جاں فِشانی کیساتھ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کررہی ہے۔