اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگ کا لاہور میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لاہور میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

مسلم لیگ نواز کے شیروں کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، ورکرز کنونشن کا انعقاد لاہور کے الحمرا ہال نمبر 3 میں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ورکرز کنونشن 10 اگست کو 3 بجے منعقد ہوگا، ورکرز کنونشن سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ورکرز کنونشن میں صوبائی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے ورکرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے اور برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، آئندہ سال کے لیے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔

latest urdu news