برازیل، طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 62 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔
براسیلیا، برازیل میں 1 مسافر بردار طیارہ ساؤ پالو کے نواح میں مکانات پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے بعد طیارے میں سوار 62 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ برازیل کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا جو دنہیڈو شہر کے جنگلات میں گرکر تباہ و برباد ہوگیا، افسوناک حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 58 مسافر سمیت عملے کے 4 ارکان اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں، برازیل کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے سے مسافروں کی ہلاکت کیساتھ کئی مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
فلائٹ ریڈار 24 کا کہنا ہے کہ حادثہ برازیل کے وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے رونما ہوا، ووپاس ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں، اس طیارے میں آگ لگنے اور گرنے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔