اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کا ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

پیرس، ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ارشد ندیم نے 40 سالوں بعد ملکِ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو ایک عظیم تحفے سے نوازا ہے، ارشد ندیم کی جیت کی خوشی میں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں جشن کا سماء ہے اور پوری قوم نوجوان کی شاندار کامیابی پر فخر کر رہی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گا جو کہ پاکستانی روپوں کے مطابق تقریبا 1 کروڑ 39 لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں، ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کی اور تاریخ رقم کردی۔

اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بھارت مقابلہ جب بھی ہوتا ہے لوگ سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں، پوری قوم کی توجہ پاک بھارت ٹاکرے پر ہوتی ہے، اس بار اللہ تعالیٰ کی ذات نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے ارشد کی کامرانی کیلئے بہت سی دعائیں کیں، خوشی ہے کہ بیٹے نے غیر متزلزل کوشش کے ذریعے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا یہ کہنا تھا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی جیت کیلئے دعائیں کیں، میں اللہ تعالیٰ کے بعد پاکستانی قوم کی شکرگزار ہوں۔

ارشد ندیم کا یہ کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی، جیت کی خوشی کے موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے بھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔

latest urdu news