گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں دے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا صوابی میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی، عدالتوں نے ہی عمران خان کے کیسز کا فیصلہ کرنا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت ہے کہ اسد قیصر ہر دوسرے دن ان کے در پر جاتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو بھی امتحان بھی ڈالا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے بھی یہودیوں کو بھی مسلمان کرنا ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عدم اعتماد میں تحریک انصاف کا کبھی ساتھ نہیں دے گی کیونکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا آپس میں اتحاد مضبوط ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے گورنر کو تبدیل کرنے کا امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔