اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گلوکار علی ظفر کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

معروف گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں تاریخی فتح پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

معروف گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں تاریخی فتح اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کوبھی قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے اور انہیں سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔

ایتھلیٹ

علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں، جس کے وہ مستحق ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستان ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے تو پاکستانی 1 سال میں 10 گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں