عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ہے۔
لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے معروف رائٹر خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے، تاہم معروف لکھاری کے وکیل مدثر چودھری عدالت پیش ہوئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب ممتاز لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو ننکانہ سے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ کیس کے 1 اور ملزم محمد رفیق کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔