اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

چین کی بندرگاہ پر زوردار دھماکا، بحری جہاز بھی لرز اٹھے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان شپنگ کمپنی کا ہے جس میں کوئی خطرناک مواد لے جایا جا رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی مصروف ترین بندرگاہ پر کارگو بحری جہاز میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔

دھماکا چین کی تجارتی بندرگاہ ننگبو زوشان پر موجود کارگو جہاز میں ہوا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

چین کی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کو بندرگاہ سے ایک کلومیٹر دور تک سنا گیا۔

غیر ملکی زرائع کے مطابق اس دھماکے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے بحری جہاز پر بھی کسی قسم کے جانی نقصان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔یہ جہاز تائیوان کی کنٹینر شپنگ کمپنی کا تھا جس میں دھماکے کے بعد آگ بھی لگ گئی تاہم آگ پر کچھ دیر میں ہی قابو پا لیا گیا۔

ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ جہاز کسی خطرنات مواد سے لیس تھا مگر یہ کسی کو نہیں معلوم ہو سکا کہ دراصل اس میں کیا تھا۔

جس جہاز میں دھماکا ہوا ہے وہ تائیوان کی کنٹینر شپنگ کمپنی یانگ مِنگ میرین ٹرانسپورٹ کی ملکیت تھا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، متاثرہ جہاز پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

ژی جیانگ صوبے کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ دھماکا جمعہ کی دوپہر تقریباً 1 بجکر 40 منٹ پر وائی ایم موبیلٹی نامی کنٹینر جہاز کے اگلے حصے کے قوس پر ہوا، جہاز خطرناک مواد لے کر جا رہا تھا، تاہم، حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیا تھا۔

latest urdu news