اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عدالت میں عدم پیشی معروف اداکارہ کو مہنگی پڑگئی، ائیرپورٹ سے گرفتار

برطانیہ کی مشہور ماڈل کیٹی پرائس انگلینڈ کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار۔

لندن، برطانیہ کی مشہور ماڈل کیٹی پرائس کو انگلینڈ کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، جس کی بنیادی وجہ عدالت میں اپنے مقدمات کی پیروی نہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف ماڈل کو دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے پر مقدمات کا سامنا ہے جس میں وہ پیش نہ ہورہی ہیں۔

عدالت نے گزشتہ پیشی پر عدالت میں نہ آنے پر کیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا۔

برطانیہ پہنچتے ساتھ ہی ان کو ائیرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم ان کو کچھ دیر تحویل میں رکھنے کے بعد اس گارنٹی پر ضمانت دے دی گئی کہ وہ آئندہ مقرر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل کیٹی پرائس نے اپنے وکیل سے رابطہ کر لیا تھا جس کے بعد ان کی ضمانت کو عمل میں لایا گیا۔ اب ان کو ہر صورت رائل کورٹ آف جسٹس میں عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کا کہنا تھا کہ 39 سال قبل جب میں 7 سال کی تھی، ایک یکسر اجنبی شخص آیا جومیری زندگی میں چند منٹ ہی رہا مگر آج 4 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی میں آنکھیں بند کروں تو اس کا حیوان کا چہرہ میرے سامنے آ جاتا ہے۔ میں اپنی والدہ اور فرینڈز کے ساتھ ایسٹ سسیکس میں واقع اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک پارک میں گھوم رہی تھی، جب اس شخص نے مجھ پر حملہ کیا۔ میری والدہ نے بعد ازاں پولیس کو کال کی مگر پولیس اس شخص کو کبھی تلاش نہیں کر سکی۔

latest urdu news