اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غزہ پر بھوک مسلط کرنے کا بیان، اسرائیلی وزیر تنقید کی زد میں

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کا بیان سامنے آیا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی تک وہاں کے شہریوں کو بھوک سے مارنا منصفانہ اور اخلاقی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس متنازع بیان کے بعد سے ہی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں کہیں بھی جنگی مقاصد کیلئے شہریوں کو بھوک سے مارنا جرم ہے، اقوام متحدہ ہائی کمشنر انسانی حقوق وولکر ترک کا رد عمل

ترجمان ہائی کمشنر یو این نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم غزہ کے معصوم شہریوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہیں، ایسے بیانات پر عالمی قوانین کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیر کے اس بیان پر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے۔

اس کے علاوہ فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس بیان کی مذمت کی گئی ہے۔

حسب روایت اسرائیلی فورسز نے غزہ میں نمازِ فجر کے دوران اسکول پر حملہ کیا جس سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

latest urdu news