رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
لاہور، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا تھا 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں لیکن 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں مجھ پر درجنوں کیسز درج ہو چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کسی کو برا لگے یا اچھا، سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام کبھی نہیں آسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا تھا نواب اکبر بگٹی کیساتھ جو ظلم ہوا وہ بھی سامنے ہے، نواب اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے، پاکستان میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا کبھی بھی غدار نہیں ہو سکتا ہے، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔