اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آئی جی پنجاب نے 3 ڈی ایس پیز معطل کردیے

لاہور، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 3 ڈی ایس پیز کو معطل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کردیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کو مقدمات میں ملزمان کو فائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بے گناہ افراد کو ایف آئی آر میں ناجائز طور پر نامزد کرنے پر اور ڈی ایس پی شہباز گل کو قبضہ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے پر معطل کیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جانب سے معروف رائٹر خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں