مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک تین درجن سے زائد نکاح کئے ہیں اور دانیہ شاہ کو حکیم شہزاد سے شادی کا مشورہ بھی میں نے دیا۔
پاکستانی کی مشہور شخصیت مفتی عبد القوی نے درخواست کی ہے کہ مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو اب دانیہ ملک کہا جائے گا کیونکہ ان کا تعلق سید گھرانے سے نہیں بلکہ وہ ملک فیملی سے ہیں۔
مفتی عبد القوی ہمیشہ اپنے بیانات اور انٹرویوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو میں بتایا کہ دانیہ نے ان سے شادی کے متعلق مشورہ مانگا تھا۔
مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اب تک تین درجن سے زائد نکاح کئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر، حکیم شہزاد کو بھی یہی مشورہ دیا کہ وہ بھی مزید نکاح کریں اور معاشرے میں بہتر کردار ادا کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دانیہ سے شادی کرنے کے لیے بہت سے لوگ خواہشمند تھے، ان میں بہت سے لوگوں کا تعلق دبئی سے تھا اور کچھ لوگ میرے علاقے سے بھی تھے حکیم شہزاد نے بھی مجھ سے دانیہ سے شادی سے متعلق مشورہ مانگا تھا، سب امیدواروں میں دانیہ شاہ سے شادی کے لئے حکیم شہزاد مجھے موزوں لگے۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ حکیم شہزاد نے حال ہی میں مجھ سے دانیہ شاہ کو ان کے سابق شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کے حصے سے ملنے والی وراثت سے متعلق شرعی مسئلہ پوچھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے میں حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ کی مدد کروں گا اور اگر میں چاہوں تو اپنی اسلامی عدالتِ انصاف کے ذریعے دانیہ شاہ کا بیان قلم بند کروا کر فیصلہ دے دوں اس کے بعد دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ لازمی مل جائے گا۔
مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ میں نے صرف مشورہ دیا تھا لیکن ان کا نکاح میں نے نہیں پڑھایا۔