اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مستقبل میں ایک دن کا دورانیہ بڑھ کر 25 گھنٹے تک ہوجائے گا، فلکیات کے ماہرین کا دعوٰی

امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ چاند زمین سے ہر سال تقریباً 3.8 سینٹی میٹر دور ہو رہا ہے۔

ماہرین کا ندازہ ہے کہ زمین اور چاند کے درمیان اس بڑھتے ہوئے فاصلے سے دونوں سیاروں کے دنوں کے وقت پرآنے والے عرصے میں واضح اثر پڑے گا۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ زمین پر ایک دن کا دورانیہ 24 گھنٹے کا ہے تاہم چاند آہستہ آہستہ زمین سے دور ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مستقبل میں زمین پر ایک دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں تک ہو جائے گا۔

دراصل یہ دعویٰ چند عرصہ قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق اور اس سے متعلق ’جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘ میں شائع ہونے والے نتائج میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ تحقیق وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ سال بعد زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔

ماہر فلکیات نے ماضی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ایک ارب چالیس کروڑ سال پہلے زمین کے ایک دن کا دورانیہ 18 گھنٹوں کا ہوا کرتا تھا جو چاند کے دور جانے کی وجہ سے مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

latest urdu news