وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صوبے میں 1 لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبے میں 1 لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہونگے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ 1 لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے وادی تیراہ میں خارجی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔