اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

صدر پاکستان کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

صدر پاکستان آصف زرداری نے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت کردی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

صدر آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے، ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت کے ذریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم کی انٹرنیشنل لیول پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے موقع پر 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسکے حوالے سے نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا، تقریب کی ذمہ داری وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو سونپ دی گئی ہے۔

latest urdu news