دنیا بھر میں مشہور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اور کمپنی یوٹیوب کی سابق سی ای او سوزن ووجکی 56 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسیں۔
عالمی میڈیا نے بتایا کہ سوزن ووجکی پچھلے 2 سال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں مگر وہ ہمت سے اپنے مرض کا علاج کروا رہی تھیں تاہم وہ 9 اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کے خاندان میں ان کے 5 بچے اور شوہر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوگواران کا کہنا ہے کہ ووجکی پھیپھڑوں کے کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہو گئیں تھیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے بہت بہادری سے اس مرض کا مقابلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون سوزن ووجکی نے گوگل کے ساتھ بھی طویل عرصے تک کام کیا وہ گوگل کی کمپنی میں 16 ویں ملازم تھیں۔
سوزن ووجکی 9 سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہی انھوں نے 2023 میں بیماری کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔