اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے۔
لاہور، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے معاملہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کی جانب سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پوزیشن لیڈر پنجاب کی جانب سے طلب کی گئی مشاورتی میٹنگ میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کا کہنا ہے کہ ارکان کی مشترکہ رائے کے بعد اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
اپوزیشن کے 11 ارکان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی پر معطل کیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صوبے میں 1 لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبے میں 1 لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہونگے۔