اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسرائیل نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کر دیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جو ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں، انکی تاریخ نہیں ملتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں نے اپنی تمام حدیں پار کر دی ہیں، اسکول کے بچوں پر حملے کیے جارہے ہیں، ایسے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ کو اسرائیلی سفاکیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اسرائیلی سفاکیوں کی کڑی سزا دی جانی چاہیے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اپنے فلسطینی بہنوں و بھائیوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کی جانب سے اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

latest urdu news

مزید خبریں