اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اگر گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا گیا تو حکومت میں نہیں رہیں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) نے اگر گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو حکومت میں نہیں رہیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گورنرسندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا گیا تو ایم کیو ایم کیلئے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

فاروق ستار کا یہ کہنا تھا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا گورنر ہے، ن لیگ کیساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے زیر گردش ہیں، اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

تاہم اسحاق ڈار نے گورنرسندھ کی تبدیلی سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے متعلق مشاورت جاری ہے، چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں