طوفانی بارشوں نے یوگنڈا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
کمپالا، طوفانی بارشوں نے یوگنڈا کے دارالحکومت میں تباہی مچا دی، تباہی کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے کیپٹل میں مٹی کا ایک بڑا تودہ مکانات پر گرگیا، مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد اور مویشی ملبے تلے دب گئے، افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا کہ جب لوگ گھروں میں سو رہے تھے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبی ہوئی 18 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے ترجمان پیٹرک اونیاگو کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 14 افراد اور 10 سے زائد جانوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تقریباً ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہوگئے تھے جنھیں ریلیف کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ طوفانی بارشوں نے نہ صرف یوگنڈا بلکہ گزشہ ماہ پاکستان میں بھی مختلف مقامات پر کچے گھروں اور انکے مقیم افراد کو نقصان پہنچایا ہے۔