اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر آزادی فلوٹ کی گجرات آمد

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر جشن آزادی پاکستان کے موقع آزادی فلوٹ کی گجرات آمد۔

شیڈول کے مطابق آزادی فلوٹ گزشتہ روز راولپنڈی سے لاہور کے لیے پورے جوش و خروش کے ساتھ روانہ ہوا۔ آزادی فلوٹ جی ٹی روڈ پر محو سفر ہے اور سرائے عالمگیر پہنچ گیا ہے۔

آزادی فلوٹ کا سرائے عالمگیر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آزادی فلوٹ کا مقصد قوم کی عظیم قربانیوں اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو نمایاں کرنا ہے۔

گجرات کی حدود میں داخلے پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے آزادی فلوٹ کو خوش آمدید کہا۔

بوائز اسکاؤٹس نے سلامی دی اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔

آزادی فلوٹ پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔

سرائے عالمگیر پل پر شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق آزادی فلوٹ مختلف مقامات پر رکتا ہوا لاہور پہنچے گا مختلف شہروں میں اس کا استقبال کیا جاتا ہے، آزادی فلوٹ 13 اگست کی شام تک مینار پاکستان پہنچنے پر اس کا استقبال کیا جائے گا۔

جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پر جشن آزادی کی خصوصی تقریب ہوگی جس میں قومی ترانے بھی گائے جائیں گے۔ جشن آزادی کی موسیقی کی شام 13 اگست کی شام مینار پاکستان میں ہوگی۔

latest urdu news