پاکستان تحریک انصاف میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
خبروں کے مطابق بعض پی ٹی آئی رہنما مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے لیے سرگرم ہیں تاہم تحریک انصاف کے دیگر اراکین کا مؤقف ہے کہ مرزا آفریدی کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں۔
پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ پارٹی پہلے ہی مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین بنا کر نواز چکی ہے، مرزا آفریدی نے پارٹی کیلئے کوئی کام کیا نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، تحریک انصاف میں مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے پر شدید ردعمل آنے کا امکان ہے۔
مرزا آفریدی کو سینیٹر بنانے کے مخالف اراکین کا کہنا ہے کہ جو لوگ مرزا آفریدی کو سپورٹ کر رہے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں، جن عہدیداروں کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔