اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بیٹے کا والدہ حسینہ واجد سے منسوب استعفے سے متعلق بیان پر ردعمل

بنگلادیش، سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے منسوب استعفے کے بیان سے متعلق ان کے بیٹے صجیب واجد کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔

استعفے سے متعلق شیخ حسینہ سے منسوب بیان پر شیخ حسینہ کے بیٹے صجیب واجد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس بے بنیاد بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، میری والدہ نے اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

والدہ سے منسوب بیان سے متعلق بیٹے کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ شیخ حسینہ سے تصدیق کی ہے اور والدہ نے ڈھاکہ چھوڑنے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیان نہیں دیا۔

اس سے پہلے غیر ملکی میڈیا کے مطابق صجیب واجد نے دعویٰ کیا کہ بھارت روانگی سے قبل ان کی والدہ نے بطور وزیراعظم باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

واشنگٹن میں دیے گئے اپنے انٹرویو میں حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے آفیشلی طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا اور نہ ہی انہیں اس کا وقت مل سکا تھا۔

صجیب واجد کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا تھا اور وہ اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتی تھیں لیکن پھر مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کا رخ کرلیا، جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کرنے یا استعفیٰ دینے کا وقت ہی نہیں ملا، حتیٰ کہ انہیں اپنا سامان اٹھانے کی بھی مہلت نہیں ملی تو استعفیٰ دینا تو بہت دور کی بات ہے۔

latest urdu news