لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کورٹ آف انکوائری شروع کردی گئی ہے، یہ انکوائری پاک فوج نے جنرل (ر) کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتا لگانے کیلئے کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی۔
افواج پاکستان کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔