اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیر کھیل سندھ کا ارشد ندیم کو 35 لاکھ روپے دینے کا اعلان

وزیر کھیل سندھ نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 35 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو وزیر کھیل سندھ کی جانب سے 35 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین مقابلے میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے جہاں تحائف اور انعامات کی بارش ہورہی ہے، وہیں وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے بھی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے اور میں اپنی جیب سے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

سردار محمد بخش کا مزید یہ کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور جلدہی اس سے ملاقات بھی کروں گا۔

واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم کو بطور انعام ملنے والی مجموعی رقم 300 ملین سے زائد ہوچکی ہے۔

latest urdu news