لاہور، امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس آمد پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے معزز مہمان کا فقید المثال استقبال کیاگیا، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے امام مسجد سمیت معززین کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا آنا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز کی بات ہے۔
امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے گورنر ہاؤس کی جامعہ مسجد میں نماز ظہر کی امامت بھی کی، سٹاف اور شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں امام مسجد نبویﷺ کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔
امام مسجد نبویﷺ نے نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد روح پرور دعا کروائی، امام مسجد نبویﷺ نے پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے حوالے سے بھی دعائیں کیں۔
آخر پر معزز مہمانان کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کروایا گیا، گورنر پنجاب کی جانب سے امام مسجد نبویﷺ کو گورنر ہاؤس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔