عدالت نے 9 مئی کے 12 کیسز میں عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔
راولپنڈی، انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی 2023 سے متعلق 12 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کو اے ٹی سی عدالت راولپنڈی میں پیش کردیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کی اہلیہ سے تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 سے متعلق 12 کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔