خیرپور، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے رانی پور میں کمسن فاطمہ قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی گئیں۔
خیرپور کی عدالت میں پیرکی حویلی میں تشدد سے جاں بحق ہونیوالی بچی فاطمہ کے قتل کیس کے متعلق سماعت ہوئی، اسی سلسلہ میں مدعی مقتولہ بچی کی والدہ سمیت 4 گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران کیس میں نامزد اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز میراثی ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران مقتولہ کے رشتے دار چاروں گواہان اپنے بیانات سے مکرگئے جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں اور عدالت کی جانب سے کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاطمہ قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 1 سال پہلے حویلی میں کمسن بچی فاطمہ مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہارگئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔