اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,071FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہمیں اپنے اکاؤنٹبیلٹی سسٹم پر فخر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں خود احتسابی ایک کڑا اور خود کار عمل ہے۔

راولپنڈی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔

پاک فوج میں سخت احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنا بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونیوالی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، فوج کے شفافیت کے عمل میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ہے۔

جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے ذمے داری بھی اتنی ہی بڑھی ہوتیں ہیں اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی کڑا ہوجاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید یہ کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹبیلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر مبنی فیصلے کرتا ہے۔

latest urdu news