وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے خسارے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نیدرلینڈ کی سفیر کو پی آئی اے، ڈسکوز، فرسٹ ویمن بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری سے متعلق آگاہ کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ درست اقدامات کر کے ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو وسائل کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
نیدر لینڈ کی سفیر ہینی فوکیل ڈی ورائزر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اہم شعبوں میں تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان میں قیام خوشگوار ہے، یہاں کے لوگ شاندار اور مہمان نواز ہیں۔