اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تین نئے محکموں میں تقسیم

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے، کمرشل ائیرپورٹس کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ائیراسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے جب کہ ائیروردی نیس، ائیرٹرانسپورٹ اور ائیرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

latest urdu news