اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

قوم نے جو عزت دی ہے کسی میڈل سے کم نہیں، ارشد ندیم

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہوئی ہے، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، قوم نے جتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے۔

ارشد ندیم کو خصوصی طیارے سے اسلام آباد لایا گیا اور انہیں خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق یوم آزادی پر ارشد ندیم وزیراعظم کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا، والدین اور پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، ان شاء اللہ مزید آگے جاؤں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ واپڈا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے جاب دی، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہوئی ہے، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، 2012 میں یوتھ فیسٹیول کرایا گیا تھا جہاں سے میرا سفر شروع ہوا، آپ سب کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، میں مزید آگے جانے کی کوشش کروں گا۔

latest urdu news