صوبہ خیبرپختونخوا کے 3 بیوروکریٹس کو گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 3 افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے افسران کی گورنر سے ملاقات پر ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔
او ایس ڈی افسران میں اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اسٹیبلشمنٹ سیکشن آفیسرز شامل ہیں، جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آزادی کی قدر کریں کیونکہ ہمیں یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے عظمی بخاری نے 14 اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں اور آباؤ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔