ترجمان وائٹ ہاؤس کی کیرین جین پیئر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
حسینہ واجد کی حکومت کی برطرفی کے متعلق امریکہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کی کرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اورامریکہ کسی بھی ملک کی عوامی اکثریت کے حق میں کھڑا ہے۔
وائٹ ہاؤس نےیہ بھی واضح کیاہے کہ بنگلادیش میں اسٹیٹ مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔