اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوکیو، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے حالیہ بیان میں یہ کہا ہے کہ میں اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

فومیو کشیدا کا یہ کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتا ہوں اور میں نے یہ فیصلہ عوام کی خاطر کیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا یہ کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فومیو کشیدا کی جانب سے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی اختلافات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

latest urdu news