اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کراچی ٹیسٹ میں میچ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کے باعث یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے زیادہ ضروری ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو تو یہ آئیڈیل ملک بن سکتا ہے اور ایک قوم بن کر ملک کیلئے سوچیں تو پاکستان کی قسمت بھی بدل سکتی ہے۔

latest urdu news