اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید جبکہ 6 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی، جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت جہنم واصل ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا اور تیازا کے درمیان موجود چیک پوائنٹ مامی خیل پر دہشت گردوں نے آر پی جیز اور بھاری اسلحے سے حملہ کردیا، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی متحرک جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو وانا کے جنوبی وزیرستان کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب عظمی بخاری نے کہا کہ یہ آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی، اس آزادی کی خاطر ہزاروں قربانیاں دی گئی ہیں، قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے حصول کے لیے ناقابل فراموش کوشش کی، یوم آزادی ہمیں اپنے عظیم قائد اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کو آزادی کی شاید اس لیے قدر نہیں کیونکہ یہ کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو فتنہ فساد سے بچائیں، یہ فتنہ اور فساد نوجوانوں کے ذہنوں میں پاکستان مخالف پرتشدد سوچ بنا رہا ہے۔

latest urdu news