صدر آصف زرداری نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر 104 ملکی و غیر ملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔
سول ایوارڈز سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں اعلی کردار ادا کرنیوالی شخصیات کو دیے جائیں گے۔
لسٹ میں اوورسیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے، انہیں ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
عمر فاروق کو سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔