اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گوگل بھی آج 14 اگست کا دن منا رہا ہے

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔

سرچ انجن گوگل اکثر اوقات اہم دنوں اور اہم شخصیات کی سالگرہ وغیرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے، آج پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر بھی گوگل نے ایسا ہی کیا ہے۔

14 اگست کے موقع پر آج گوگل نے اپنے ڈوڈل کو نیا رنگ دیا ہے اور پاکستانیوں کی اس آزادی کے دن کو نہ صرف سبز ہلالی پرچم بلکہ پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ سے سجایا ہے۔

کوئی بھی صارف اس سرچ انجن کو استعمال کرنے کیلئے کھولے گا تو اسے یہ ڈوڈل نظر آئے گا اور اسے کلک کرنے پر گوگل کے مین پیج پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت آم کا سیزن جاری ہے اور دنیا بھر میں پاکستان بالخصوص ملتان کے آموں کو خاصی اہمیت حاصل ہے جب کہ پاکستان کے ٹرک آرٹ نے انٹرنیشنل لیول پر کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور یہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 77 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے تقریر کے موقع پر یہ کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائی جارہی ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا یہ کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔

latest urdu news