اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان ہمارا ہے اور یہ ہر کشمیری کی آواز ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اوریہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 77 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے تقریر کے موقع پر یہ کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائی جارہی ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا یہ کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ پاکستان پوری عالم اسلام کی نگاہوں کا محور ہے، ہمارا ملک پاکستان ہی بھارت کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں پاکستان کا 77 واں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ہرطرف سبز ہلالی پرچم لہلہا رہا ہے۔

دوسری جانب صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی۔

latest urdu news