اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس:ملزمان کی شناخت پریڈ کا حکم

عدالت نے معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ کا حکم دیدیا ہے۔

لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی۔

ابھی تک مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ہے، عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمان کی شناخت پریڈ 19 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

latest urdu news