سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر تک اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں رہ سکے گی ۔ اگر ایسا ہو گیا تو میرا نام بدل کر شہباز شریف رکھ دینا۔شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل سیاست اب شروع ہو گی اب ان کو پتا چلے گا کہ کتنے 20 کا 100 ہوتا ہے۔یہ لوگ اتوار کو رات کے اندھیرے میں فائلیں بدلتے رہے ہیں ۔لوگ ان کے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے بیورو کریسی کی مدد سے اتوار کو فائلیں بدلی جس کا مقصد فرد جرم عائد ہونے سے بچنا تھا ۔فوج اور ریاست کو اب امپورٹڈ حکومت کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا