سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کوفہ کے لوگ جانتے تھے کہ رسول ﷺ کے نواسے راہ حق پر تھے، لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے جس کی وجہ سے اسلام کا عظیم ترین المیہ وقوع پذیر ہوا۔ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، امریکی سازش سے مجرموں کا گروہ اقتدار میں لایا گیا ہے، ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔
rule by a cabal of crooks & their handlers brought to power through US regime change conspiracy. Will our ppl bow down before this conspiracy in fear or, as a nation, face up to the challenge? On 13 Aug at our Haqeeqi Azadi jalsa I will announce our plan to counter this fascism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 13 اگست کی شب اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 14 اگست کا جشن بھی جلسے میں منایا جائے۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر