اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہےکہ اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کل بادشاہ سلامت نے کہا وہ شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس ملک میں لاڈلوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لیے ہم پرایف آئی آردرج کرائی، اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر
عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ پولیس ہمارے اراکین اسمبلی کےگھروں پرچھاپوں میں قیمتی سامان اٹھاکرلے جارہی ہے، پنجاب میں پرویزالٰہی کا راج ہے اور پولیس بھی اراکین اسمبلی کے گھروں میں ڈکیتیاں کررہی ہے، (ن) لیگ کے اراکین پرمقدمے درج کیے جارہے ہیں، پرویز الٰہی کے لاڈلے جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں وہ سارا دن احکامات جاری کرتے رہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کے ملک دشمن بیانیے میں سہولت کار ہیں۔