چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکارعوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔
کارکنان نے عمران خان کو بتایا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، کارکنان کو نوٹسز بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آئندہ آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکارعوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔